Poetry for Imam e zamana ajtf
امام زمانہ عج کے لیے اشعار
ہم کو دیکھ رہا ہے وہ جس نے آنا ہے
عمل بغیر فقط العجل ترانہ ہے
نفاق چھپ نہیں سکتا مگر چھپانا ہے
اے منتظَر یوں ترا منتظِر زمانہ ہے
علم سجا کے گھروں پر یہی جتانا ہے
بڑا عظیم عزادار یہ گھرانہ ہے
ابھی نہ آنا میرے گھر میں دن ہیں شادی کے
ابھی نہ آنا میرے گھر میں ناچ گانا ہے
ابھی نہ آنا کے مخلوط محفلوں کاہے دور
جہاں ہے مردوں کا خانہ وہیں زنانہ ہے
ابھی نہ آنا کہ ذکر حسین کرکرکے
ابھی تو ہم نے بہت مال بھی کمانا ہے
ابھی نہ آنا کہ مشہور تھوڑا ہوجاٶں
ابھی نہ آنا ابھی نام بھی بنانا ہے
ابھی نہ آنا نگاہوں پہ اختیار نہیں
ابھی نہ آنا بہت بے حیا زمانہ ہے
ابھی نہ آنا کے آکر کہاں رہیں گے حضور
ابھی لڑاٸی کی زد پر میرا ٹھکانا ہے
ابھی نہ آنا کے جھگڑے ہیں منبروں پہ یہاں
ہمیں بھی مولوی مطلب کا ہی بٹھانا ہے
ابھی نہ آنا محافل بھی اور مجالس بھی
تعلقات بنانے کا اک بہانہ ہے
سماجی ربط کی دیوار پر بھی لکھ کے جناب
عریضہ بھیج دیا ہے جواب آنا ہے
ہمیں تو حکم اذاں ہے کہ ہم تو شاعر ہیں
ہمارا کام فقط آئینہ دکھانا ہے
کہ تم بھی اپنا گریبان جھانک لو اختر
امامِ عصر کو تم نے بھی منہ دکھانا ہے.

.png)















0 comments:
Post a Comment